صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2266. إن هذه الأمة تبتلى في قبورها فلولا أن لا تدافنوا ....
بلاشبہ اس امت کی اس کی قبروں میں آزمائش کی ....
حدیث نمبر: 2262
"إن هذه الأمة تبتلى في قبورها فلولا أن لا تدافنوا لدعوت الله أن يسمعكم من عذاب القبر الذي أسمع منه تعوذوا بالله من عذاب النار تعوذوا بالله من عذاب القبر تعوذوا بالله من الفتن ما ظهر منها وما بطن تعوذوا بالله من فتنة الدجال"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اس امت کی اس کی قبروں میں آزمائش کی جاتی ہے، تو اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم ایک دوسرے کو دفن کرنا چھوڑ دو گے، تو میں اللہ سے دعا کرتا کہ وہ تمہیں قبر کا وہ عذاب سنوا دے جو میں سن رہا ہوں۔ تم لوگ آگ کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو، قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو، تمام فتنوں سے (خواہ وہ ظاہر ہوں یا پوشیدہ) اللہ کی پناہ مانگو، اور دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2262]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن زيد بن ثابت. مختصر مسلم 493، الصحيحة 159.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 2262 in Urdu