صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8040. يجيء القرآن يوم القيامة فيقول: يا رب حله فيلبس تاج ....
قرآن قیامت کے دن آئے گا اور کہے گا: اے ....
حدیث نمبر: 8030
«يجيء القرآن يوم القيامة فيقول: يا رب حله فيلبس تاج الكرامة ثم يقول: يا رب زده فيلبس حلة الكرامة ثم يقول: يا رب ارض عنه فيرضى عنه فيقول: اقرأ وارق ويزاد بكل آية حسنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قرآن قیامت کے دن آئے گا اور کہے گا: اے رب! اسے زیور پہنا۔ تو اسے عزت کا تاج پہنایا جائے گا۔ پھر وہ کہے گا: اے رب! اسے مزید عطا کر۔ تو اسے عزت کا جوڑا پہنایا جائے گا۔ پھر وہ کہے گا: اے رب! اس سے راضی ہو جا۔ تو اللہ اس سے راضی ہو جائے گا، پھر اس شخص سے کہا جائے گا: پڑھو اور چڑھو، اور ہر آیت کے بدلے ایک نیکی بڑھا دی جائے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8030]

تخریج الحدیث: «(حسن) [ت ك] عن أبي هريرة. الترغيب 2/207.»
قال الشيخ الألباني: حسن
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 8030 in Urdu