الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
663. بَابُ خضاب شعر اللحية
داڑھی کے بالوں کو خضاب لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2258
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعِجْلِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ [رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ] : إِنَّ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَسْتَ مُسْلِمًا؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " فَاخْتَضِبْ.
”
ابویعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ، ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جس کے سر اور داڑھی کے بال سفید ہو چکے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم مسلمان نہیں ہو؟“ اس نے عرض کیا: "کیوں نہیں (میں مسلمان ہوں)۔" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو (اپنے بالوں کو) خضاب لگاؤ۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 2258]

تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9195، 9196، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4201/1»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2258 in Urdu