الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
711. بَابُ آدَابِ الشرب
پینے کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2433
وَقَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْرَبُ يَوْمًا فَشَرِبَ فِي ثَلَاثَةِ أَنْفَاسٍ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ شَرِبْتَ الْمَاءَ فِي ثَلَاثَةِ أَنْفَاسٍ؟ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ، هُوَ أَشْفَى وَأَمْرَأُ وَأَبْرَأُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ نوش فرماتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین سانسوں میں پیا، تو میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ نے پانی تین سانسوں میں پیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں، «أَشْفَى وَأَمْرَأُ وَأَبْرَأُ» یعنی یہ طریقہ زیادہ شفاء بخش، زیادہ خوشگوار (خوب پیاس بجھانے والا) اور بیماری سے زیادہ محفوظ رکھنے والا ہے۔“
تخریج: اسے امام عبد بن حمید نے اپنی مسند (رقم: 2433) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں ابراہیم بن حکم بن ابان نامی راوی ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأطعمة والأشربة/حدیث: 2433]
تخریج: اسے امام عبد بن حمید نے اپنی مسند (رقم: 2433) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں ابراہیم بن حکم بن ابان نامی راوی ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأطعمة والأشربة/حدیث: 2433]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2433 in Urdu