الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1354. بَابُ الإشارة إِلَى الحجاج والمختار وغيرهما
حجاج، مختار اور دیگر لوگوں کی طرف اشارے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4468
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ الْوَكِيعِيُّ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَتْنَا أُمُّ غُرَابٍ ، عَنِ امْرَأَةٍ، يُقَالُ لَهَا: عَقِيلَةُ ، عَنْ سَلَّامَةَ بِنْتِ الْحُرِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فِي ثَقِيفَ مُبِيرٌ.
سیدہ سلامہ بنت حر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قبیلہ ثقیف میں ایک ہلاک کرنے والا (نہایت ظالم و جابر شخص) پیدا ہو گا“۔
امام حاکم نے اس حدیث کو صحیح الاسناد قرار دیا ہے اگرچہ امام بخاری اور امام مسلم نے اسے روایت نہیں کیا، اور علامہ ذہبی نے بھی تلخیص میں اس کی صحت کی موافقت کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4468]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2220، 3944، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4775، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6398، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7524»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 4468 in Urdu