الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
128. بَابُ مَا يُسْجَدُ عَلَيْهِ
جن چیزوں پر سجدہ کیا جائے، ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 501
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، قَالَ: أَمَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذَا سَجَدْنَا: أَنْ نَضَعَ مَرَافِقَنَا وَسَوَاعِدَنَا عَلَى الْأَرْضِ فَذَكَرْتُهُ لِطَاوُسٍ ، فَقَالَ: كَذِبٌ.
ابوالاحوص رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ”جب ہم سجدہ کریں تو اپنی کہنیاں اور اپنے بازو زمین پر بچھا دیا کریں۔“ ابوالاحوص بیان کرتے ہیں کہ پھر میں نے اس بات کا ذکر امام طاؤس رحمہ اللہ سے کیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ بات غلط ہے۔“
اس اثر کو امام ابن ابی شیبہ نے المصنف (2749) میں روایت کیا ہے، امام طاؤس کا قول ”کذب“ حجازی محاورے کے مطابق خطا اور غلطی کے معنی میں ہے کیونکہ سجدے میں بازو بچھانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور آپ کے واضح احکامات کے خلاف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 501]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:حديث الباب إسناده صحيح لذاته .»
«أورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 501، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2673، 2679»
«أورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 501، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2673، 2679»
الحكم على الحديث: حديث الباب إسناده صحيح لذاته
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 501 in Urdu