الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
131. بَابُ الْفِعْلِ الْيَسِيرِ لَا يُبْطِلُ الصَّلَاةَ
معمولی عمل سے نماز باطل نہ ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 514
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: أَنَّهَا لَمْ تَكُنْ تَرَى بَأْسًا أَنْ يُحَوِّلَ الرَّجُلُ خَاتَمَهُ إِلَى أَصَابِعِهِ، يَتَحَفَّظُ بِهِ الصَّلَاةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”وہ اس بات میں کوئی حرج یا مضائقہ خیال نہیں کرتی تھیں کہ کوئی شخص (دورانِ نماز رکعات کی تعداد یاد رکھنے کے لیے) اپنی انگوٹھی کو ایک انگلی سے دوسری انگلی کی طرف پھیر لے تاکہ اس کے ذریعے اپنی نماز (کی گنتی) کی یادداشت کو محفوظ رکھ سکے۔“
اس روایت کی سند میں ایک راوی مبہم (نامعلوم) ہے، اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 514]
اس روایت کی سند میں ایک راوی مبہم (نامعلوم) ہے، اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 514]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 514 in Urdu