المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. غالب بن أبجر المزني
سیدنا غالب بن ابجر مزنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 15761
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ غَالِبِ بْنِ دُرَيْخٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَصَابَتْنَا سَنَةٌ، وَسَمِينُ مَالِنَا فِي الْحُمُرِ، فَقَالَ: «كُلْ مِنْ سَمِينِ مَالِكَ، إِنَّمَا قَذِرْتُ جَوَّالِي الْقَرْيَةِ»
سیدنا غالب بن دریخ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم پر قحط پڑ گیا اور ہمارے مال کے موٹے تازے جانور گدھوں میں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے مال کے موٹے تازے جانوروں میں سے کھاؤ، میں نے تو گاؤں میں گندگی کھانے والے (جلالہ) جانوروں کو ناپسند کیا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الغين/حدیث: 15761]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 267، حدیث 670»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15761 in Urdu