🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 328
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا هَذَا الشَّيْخُ أَيْضًا أَبُو الْمُحَيَّاةِ التَّيْمِيُّ ، قَالَ: قَالَ أَبُو مَطَرٍ : رَأَيْتُ عَلِيًّا أُتِيَ بِرَجُلٍ، فَقَالُوا: إِنَّهُ قَدْ سَرَقَ جَمَلًا، فَقَالَ: مَا أُرَاكَ سَرَقْتَ، قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَلَعَلَّهُ شُبِّهَ لَكَ؟ قَالَ: بَلَى قَدْ سَرَقْتُ، قَالَ: اذْهَبْ بِهِ يَا قَنْبَرُ فَشُدَّ أُصْبُعَهُ، وَأَوْقِدِ النَّارَ، وَادْعُ الْجَزَّارَ يُقَطِّعْهُ، ثُمَّ انْتَظِرْ حَتَّى أَجِيءَ، فَلَمَّا جَاءَ، قَالَ لَهُ: سَرَقْتَ؟ قَالَ: لَا، فَتَرَكَهُ، قَالُوا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لِمَ تَرَكْتَهُ وَقَدْ أَقَرَّ لَكَ؟ قَالَ: أَخَذْتُهُ بِقَوْلِهِ وَأَتْرُكُهُ بِقَوْلِهِ، ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ : أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ قَدْ سَرَقَ فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ ثُمَّ بَكَى، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ لِمَ تَبْكِي؟ فَقَالَ: وَكَيْفَ لَا أَبْكِي وَأُمَّتِي تُقْطَعُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَفَلَا عَفَوْتَ عَنْهُ؟ قَالَ: ذَاكَ سُلْطَانُ سُوءٍ الَّذِي يَعْفُو عَنِ الْحُدُودِ، وَلَكِنْ تَعَافَوْا بَيْنَكُمْ.
ابو مطر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے پاس ایک شخص لایا گیا، لوگوں نے عرض کی کہ اس نے اونٹ چوری کیا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”میرا نہیں خیال کہ تم نے چوری کی ہے“، اس نے کہا: ”جی ہاں (میں نے ہی کی ہے)“، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”شاید تمہیں کوئی مغالطہ ہوا ہے؟“ اس نے کہا: ”جی نہیں، میں نے ہی چوری کی ہے“، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے قنبر! اسے لے جاؤ، اس کی انگلی (ہاتھ) باندھو، آگ جلاؤ اور قصاب کو بلاؤ کہ وہ اسے کاٹ دے، پھر ٹھہرے رہنا یہاں تک کہ میں آ جاؤں“، پھر جب آپ رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو اس سے پوچھا: ”کیا تم نے چوری کی ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں“، چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے اسے چھوڑ دیا، لوگوں نے عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! آپ نے اسے کیوں چھوڑ دیا جبکہ اس نے آپ کے سامنے اعتراف کیا تھا؟“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے اسے اس کے اپنے قول (اقرار) کی بنا پر پکڑا تھا اور اب اس کے اپنے قول (انکار) کی بنا پر چھوڑ رہا ہوں“، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص لایا گیا جس نے چوری کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا اور پھر رو پڑے، عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! آپ کیوں رو رہے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں کیسے نہ روؤں جبکہ میری امت کے اعضا تمہارے سامنے کاٹے جا رہے ہیں؟“ لوگوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا آپ نے اسے معاف نہیں فرما دیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ برا حاکم ہے جو (معاملہ سامنے آنے کے بعد) حدود کو معاف کر دے، لیکن تم (حاکم تک پہنچنے سے پہلے) آپس میں ایک دوسرے کو معاف کر دیا کرو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 328]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر: هذا إسناد مائل، وأبو مطر: هو البصرى شيخ مجهول لا يدرى أحد من يكون، وكيف لنا معرفة حاله واسمُه لا يعرف بعد؟، وقد تركه حفص بن غياث، وأصاب في ذلك»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10566، 10567، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3534، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 323»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 328 in Urdu