🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3756
وَبِهِ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَعْجَبُوا بِعَمَلِ أَحَدٍ حَتَّى تَنْظُرُوا بِمَ يُخْتَمُ لَهُ، فَإِنَّ الْعَامِلَ يَعْمَلُ زَمَانًا مِنْ دَهْرِهِ بِعَمَلٍ صَالِحٍ لَوْ مَاتَ دَخَلَ الْجَنَّةَ، ثُمَّ يَتَحَوَّلُ فَيَعْمَلُ عَمَلًا سَيِّئًا، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَعْمَلُ زَمَانًا مِنْ دَهْرِهِ بِعَمَلٍ سَيِّئٍ لَوْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ، ثُمَّ يَتَحَوَّلُ فَيَعْمَلُ عَمَلًا صَالِحًا، وَإِذَا أَرَادَ اللهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ قَبْلَ مَوْتِهِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَكَيْفَ يَسْتَعْمِلُهُ؟ قَالَ: يُوَفِّقُهُ لِعَمَلٍ صَالِحٍ ثُمَّ يَقْبِضُهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم کسی کے عمل پر اس وقت تک رشک یا حیرت کا اظہار نہ کرو جب تک یہ نہ دیکھ لو کہ اس کا خاتمہ کس عمل پر ہوتا ہے، کیونکہ ایک عمل کرنے والا اپنی زندگی کے ایک طویل عرصے تک ایسے نیک عمل کرتا رہتا ہے کہ اگر وہ اسی حالت میں فوت ہو جائے تو جنت میں داخل ہو جائے، مگر پھر وہ بدل جاتا ہے اور برے عمل کرنے لگتا ہے، اور یقیناً ایک بندہ اپنی زندگی کی ایک طویل مدت تک ایسے برے عمل کرتا رہتا ہے کہ اگر وہ اسی حال میں مر جائے تو دوزخ میں چلا جائے، پھر وہ تبدیل ہو جاتا ہے اور نیک عمل کرنے لگتا ہے، اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتا ہے تو موت سے پہلے اسے کام میں لگا لیتا ہے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ اسے کام میں کیسے لگاتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اسے موت سے پہلے کسی نیک عمل کی توفیق عطا فرماتا ہے، پھر اسی حالت پر اس کی روح قبض کر لیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3756]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه الترمذى [2142] ، وأحمد [3/ 106، 223، 230، 257] ، وابن حبان [341] ، والبغوى في "شرح السنة" [7/ 233] ، والحاكم [1/ 490] ، والطبرانى في "الأوسط" [2/ رقم 1941] ، وعبد بن حميد في "المنتخب" [1393] ، وابن أبى عاصم في "السنة" [رقم 393، 394، 395، 396، 397، 398، 399/ ظلال الجنة] ، واللالكائى في "شرح الاعتقاد" [1/ رقم 1809/ طبعة دار البصيرة] ، والبيهقى في "الأسماء والصفات" [رقم 310] ، وفى "الاعتقاد" [رقم 107] ، وفى "القضاء والقدر" [رقم 181] وإسماعيل بن جعفر في "حديثه" [رقم 73] ، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3744»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3756 in Urdu