🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3757
حَدَّثَنَا وَهْبٌ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: نُودِيَ بِالصَّلَاةِ، فَقَامَ مَنْ كَانَ مَنْزِلُهُ قَرِيبَ الْمَسْجِدِ فَتَوَضَّأَ، وَبَقِيَ مَنْ كَانَ نَائِيًا عَنِ الْمَسْجِدِ، وَأَتَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِخْضَبٍ فِيهِ مَاءٌ، فَضَمَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابِعَهُ فِيهِ مِنْ ضِيقِهِ، فَتَوَضَّأَ مِنْهُ الْقَوْمُ، قَالَ: وَهُمْ زُهَاءُ ثَمَانِينَ رَجُلًا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نماز کے لیے پکارا گیا (اذان دی گئی) تو جن لوگوں کے گھر مسجد کے قریب تھے وہ چلے گئے اور انہوں نے (وہاں جا کر) وضو کر لیا، جبکہ وہ لوگ (مسجد ہی میں) باقی رہ گئے جن کے مکانات مسجد سے دور تھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پتھر یا تانبے کا ایک لگن لایا گیا جس میں تھوڑا سا پانی تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس برتن کے تنگ ہونے کی وجہ سے اپنی مبارک انگلیاں سمیٹ کر اس میں رکھ دیں، پھر تمام لوگوں نے اسی سے وضو کر لیا“، حمید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”ان لوگوں کی تعداد تقریباً اسی (80) مردوں کے لگ بھگ تھی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3757]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف والحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11621، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 86، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3745»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف والحديث صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3757 in Urdu