كتاب الايمان ایمان کا بیان اللہ اور اس کے رسول کی محبت لذت ایمان کا باعث
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص میں تین چیزیں ہوں وہ ان کی وجہ سے ایمان کی مٹھاس پا لیتا ہے: اللہ اور اس کا رسول اسے سب سے بڑھ کر محبوب ہوں، وہ کسی شخص سے صرف اللہ کی خاطر محبت کرتا ہو، اور وہ اس کے بعد کہ اللہ نے اس کی اسلام کی طرف راہنمائی کی ہو وہ کفر کی طرف لوٹ جانا ایسے ہی ناپسند کرے جس طرح وہ آگ میں پھینکا جانا ناپسند کرتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الايمان، باب حلاوة الايمان، رقم: 16. مسلم، كتاب الايمان، باب بيان خصال من اتصف الخ، رقم: 43. سنن ترمذي، رقم: 2624. سنن نسائي، رقم: 4987. سنن ابن ماجه، رقم: 4033»
|