الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب البيوع خرید و فروخت کے احکام و مسائل بیع سلم اور بیع سلف کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو وہاں کے لوگ سال، دو سال یا تین سال کے لیے پھلوں کی پیشگی رقم دے کر بیع کیا کرتے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کھجوروں کی بیع سلف کرے تو وہ معین ناپ اور معین وقت تک کے لیے کرے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب لابيوع، باب السلم، فى وزن معلوم، رقم: 2240. مسلم، كتاب المساقاة، باب السلم، رقم: 1604. سنن ابوداود، رقم: 3463. سنن ترمذي، رقم: 1311. سنن نسائي، رقم: 4616. سنن ابن ماجه، رقم: 2280. مسند احمد: 222/1.»
ابن ابی نجیح نے اس اسناد سے اسی حدیث سابق کی مثل روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «السابق»
ابن ابی نجیح نے اس اسناد سے اسی سابقہ حدیث کی مثل روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «السابق»
ابوالمنہال نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے اسی کی مثل روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «السابق»
|