الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے احکام و مسائل
شراکت دار شفعہ کا حق رکھتا ہے
حدیث نمبر: 465
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا جریر، عن عبدالعزیز بن رفیع، عن ابن ابی ملیکة، قال: قال رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم: الشریك شفیع، والشفعة فی کل شیئ۔ فقال عطاء: انما ذٰلك فی الارض، فقال ابن ابی ملیکة: لا ام، وما یدرك.اَخْبَرَنَا جَرِیْرٌ، عَنْ عَبْدِالْعَزِیْزِ بْنِ رَفِیْعٍ، عَنِ ابْنِ اَبِیْ مُلَیْکَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ: اَلشَّرِیْكُ شَفِیْعٌ، وَالشُّفْعَةُ فِیْ کُلِّ شَیْئٍ۔ فَقَالَ عَطَاءٌ: اِنَّمَا ذٰلِكَ فِی الْاَرْضِ، فَقَالَ ابْنُ اَبِیْ مُلَیْکَةَ: لَا اَمْ، وَمَا یُدْرِكَ.
ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراکت دار شفیع ہوتا (شفعہ کا حق رکھتا) ہے اور شفعہ ہر چیز میں ہوتا ہے۔ عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ (شفعہ) صرف زمین میں ہوتا ہے، تو ابن ابی ملیکہ نے کہا: نہیں، تجھے کیا پتہ ہے۔

تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، رقم: 1371. معجم طبراني كبير: 123/11. ضعيف الجامع الصغير، رقم: 3435. سلسلة ضعيفة، رقم: 1009.»
حدیث نمبر: 466
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا محمد بن جعفر، نا شعبة، نا عبدالعزیز بن رفیع قال: سمعت ابن ابی ملیکة یقول: قال رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم الشفعة فی العبد، وفی کل شیئ.اَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نَا شُعْبَةُ، نَا عَبْدِالْعَزِیْزِ بْنِ رَفِیْعٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ اَبِیْ مُلَیْکَةَ یَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَلشُّفْعَةُ فِی الْعَبْدِ، وَفِیْ کُلِّ شَیْئٍ.
ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شفعہ غلام میں اور ہر چیز میں ہوتا ہے۔

تخریج الحدیث: «السابق»
حدیث نمبر: 467
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا الفضل بن موسٰی، نا ابو حمزة السکری، عن عبدالعزیز بن رفیع، عن ابن ابی ملیکة، عن ابن عباس، عن رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم یقول: الشریك شفیع، والشفعة فی کل شئیٔ.اَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوْسٰی، نَا اَبُوْ حَمْزَةَ السَّکَرِیُّ، عَنْ عَبْدِالْعَزِیْزِ بْنِ رَفِیْعٍ، عَنْ ابْنِ اَبِیْ مُلَیْکَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ: اَلشَّرِیْكُ شَفِیْعٌ، وَالشُّفْعَةُ فِیْ کُلِّ شَئْیٍٔ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراکت دار حق شفعہ والا ہوتا ہے اور شفعہ ہر چیز میں ہوتا ہے۔

تخریج الحدیث: «السابق»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.