الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب كتاب العطاس والتثاؤب 423. بَابُ إِذَا عَطَسَ مِرَارًا جب کئی بار چھینک آئے تو؟
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ ایک آدمی کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”يَرْحَمُكَ اللَّهُ“ کہا، پھر اسے دوسری مرتبہ چھینک آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو زکام ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح مسلم، الزهد و الرقائق، ح: 2993»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: چھینک والے کو ایک، دو اور تین مرتبہ جواب دو، اس کے بعد اگر چھینک آئے تو وہ زکام کی وجہ سے ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: سنن أبى داؤد، الأدب، ح: 5034»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|