الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب كتاب العطاس والتثاؤب 415. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا عَطَسَ چھینک آنے پر کیا کہا جائے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ الحمد للہ کہے تو فرشتہ کہتا ہے: رب العالمین، اور جب بنده رب العالمین کہے تو فرشتہ يرحمك الله کہتا ہے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوفًا وقد روي مرفوعًا وإسناده هالك: أخرجه البيهقي فى شعب الإيمان: 9324 و الطبراني فى الكبير: 453/11 مرفوعًا»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد موقوفًا وقد روي مرفوعًا وإسناده هالك
قال ابو عبد الله: اثبت ما يروى في هذا الباب هذا الحديث الذي يروى عن ابي صالح السمان. سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی کو چھینک آئے تو ”الحمد للہ“ کہے۔ جب وہ یہ کہے تو اس کا بھائی یا ساتھی ”یرحمك الله“ کہے۔ جب وہ ”یرحمك الله“ کہے تو وہ کہے: ”يهديك الله و يصلح بالك“، اللہ تجھے ہدایت دے اور تیرے معاملات کی اصلاح کرے۔“
ابوعبداللہ الامام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس باب میں ابوصالح سمان کی روایت سب سے زیادہ صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6224 و أبوداؤد: 5033»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|