الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الأضاحى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: قربانی کے احکام و مسائل 4. باب مَا جَاءَ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الأَضَاحِي باب: کس قسم کے جانور کی قربانی مستحب ہے؟
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ والے ایک نر مینڈھے کی قربانی کی، وہ سیاہی میں کھاتا تھا، سیاہی میں چلتا تھا اور سیاہی میں دیکھتا تھا ۱؎۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ۲- ہم اس کو صرف حفص بن غیاث ہی کی روایت سے جانتے ہیں۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الأضاحي 4 (2796)، سنن النسائی/الضحایا 14 (4395)، سنن ابن ماجہ/الأضاحی 4 (1328)، (تحفة الأشراف: 4297) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس کا منہ، اس کے پیر اور اس کی آنکھیں سب کالی تھیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3128)
|