كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار 96. باب باب:۔۔۔
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے بڑھ کر کوئی غیرت مند نہیں ہے، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے بےحیائی کی چیزیں حرام کر دی ہیں چاہے وہ کھلے طور پر ہوں یا پوشیدہ طور پر، اور کوئی بھی ایسا نہیں ہے جسے اللہ سے زیادہ مدح (تعریف) پسند ہو، اسی لیے اللہ نے اپنی ذات کی تعریف خود آپ کی ہے۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/تفسیر سورة الأنعام 7 (4634)، وسورة الأعراف 1 (4637)، والنکاح 107 (5220)، والتوحید 15 (7403)، صحیح مسلم/التوبة 6 (2760) (تحفة الأشراف: 9287)، و مسند احمد (1/38، 426، 436) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|