الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الأيمان والنذور ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل 32. بَابُ: مَنْ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ تَعَالَى باب: بیت اللہ (کعبہ) پیدل جانے کی نذر ماننے کا بیان۔
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میری بہن نے نذر مانی کہ وہ بیت اللہ پیدل جائے گی، اس نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں مسئلہ پوچھوں، میں نے اس کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”وہ پیدل جائے اور سوار ہو کر (بھی) جائے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/جزاء الصید 27 (1866)، صحیح مسلم/ال نذر 4 (1644)، سنن ابی داود/الأیمان 23 (3299)، (تحفة الأشراف: 9957)، مسند احمد (4/147، 152، 201) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|