سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ: حَدِيثِ عَبِيدَةَ
باب: عبیدہ کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5186
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ:" نَهَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْقَسِّيِّ، وَالْحَرِيرِ، وَخَاتَمِ الذَّهَبِ، وَأَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا". خَالَفَهُ هِشَامٌ وَلَمْ يَرْفَعْهُ.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی کپڑوں، ریشم، سونے کی انگوٹھی سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں) ہشام نے اشعث کے برخلاف غیر مرفوع روایت کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5186]
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قسی کپڑوں، ریشم، سونے کی انگوٹھی اور دورانِ رکوع میں قرأتِ قرآن سے منع فرمایا ہے۔“ ہشام نے اس (اشعث بن عبدالملک) کی مخالفت کی ہے اور اس نے اسے مرفوع بیان نہیں کیا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5186]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1041 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 5187
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا هِشَامٌ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ:" نَهَى عَنْ مَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ، وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَخَاتَمِ الذَّهَبِ".
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے لال زین، ریشمی کپڑوں اور سونے کی انگوٹھی استعمال کرنے سے منع کیا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5187]
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرخ رنگ کے ریشمی گدیلوں، قسی کپڑوں اور سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا۔“ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5187]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1041 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف والأصح الرفع
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 5188
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، قَالَ:" نَهَى عَنْ مَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ، وَخَوَاتِيمِ الذَّهَبِ".
عبیدہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سرخ زین اور سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5188]
حضرت عبیدہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”ارجوانی سرخ گدیلے اور سونے کی انگوٹھیاں ممنوع ہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5188]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1041 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مقطوع والمرفوع هو الأصح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن