🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

37. بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ عَيْنِ الْجَانِّ
باب: جنوں کی نظر بد سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5496
أَخْبَرَنَا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادٌ، عَنْ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَتَعَوَّذُ مِنْ عَيْنِ الْجَانِّ، وَعَيْنِ الْإِنْسِ، فَلَمَّا نَزَلَتِ الْمُعَوِّذَتَانِ أَخَذَ بِهِمَا وَتَرَكَ مَا سِوَى ذَلِكَ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنوں کی نظر بد اور انسانوں کی نظر بد سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے، پھر جب معوذتین اتری تو آپ نے ان کو پڑھنا شروع کیا اور باقی سب چھوڑ دیا۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5496]
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جن و انس کی نظرِ بد سے بچاؤ کی دعا کیا کرتے تھے، جب معوذتین ( ﴿سورۃ الفلق﴾ اور ﴿سورۃ الناس﴾) نازل ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پڑھنا شروع کر دیا اور دوسری پناہ والی دعائیں چھوڑ دیں۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5496]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الطب 16 (2058)، سنن ابن ماجہ/الطب 23 (3511)، (تحفة الأشراف: 4327) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ترمذي (2058) ابن ماجه (3511) سعيد الجريري اختلط ولم أجد بأنه حدث به قبل اختلاطه. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 364

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں