سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ: مَنْزِلَةِ الْخَمْرِ
باب: شراب کی حیثیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5660
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:" أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ بِقَدَحَيْنِ مِنْ خَمْرٍ، وَلَبَنٍ فَنَظَرَ إِلَيْهِمَا، فَأَخَذَ اللَّبَنَ , فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام:الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَاكَ لِلْفِطْرَةِ، لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُكَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ «اسراء» (معراج) کی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شراب اور دودھ کے دو پیالے لائے گئے، آپ نے انہیں دیکھا تو دودھ لے لیا، جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اللہ کا شکر ہے جس نے آپ کو فطری چیز کی ہدایت دی، اگر آپ شراب لے لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہو جاتی۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5660]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج پر لے جایا گیا تو آپ کو دو پیالے پیش کیے گئے۔ ایک میں دودھ تھا اور دوسرے میں شراب۔ آپ نے ان دونوں کو دیکھا، پھر دودھ (والا پیالہ) پکڑ لیا۔ حضرت جبریل نے آپ سے فرمایا: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”اللہ تعالیٰ کا شکر ہے“ کہ اس نے آپ کو فطری چیز اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائی، اگر آپ شراب قبول کر لیتے تو آپ کی امت (مجموعی طور پر) گمراہ ہو جاتی۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5660]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/تفسیر سورة الٕنسراء 3 (4709)، الأشربة 1 (5576)، 12 (5603)، صحیح مسلم/الإیمان 74 (168)، (تحفة الأشراف: 13323)، مسند احمد (2/512) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 5661
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ خَالِدٍ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ حَفْصٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ مُحَيْرِيزٍ يُحَدِّثُ، عَنْ رَجُلٍ مَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَشْرَبُ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا".
ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ شراب پئیں گے اور وہ اس کا نام کچھ اور رکھ دیں گے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5661]
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ شراب پیئیں گے مگر اس کا نام کچھ اور رکھ لیں گے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5661]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 15617)، مسند احمد (4/237) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح