سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
عزل کی تعریف اور حکم
ترقیم الباني: 1032 ترقیم فقہی: -- 153
-" إن ما قدر في الرحم سيكون".
سیدنا ابوسعید زرقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا: میری بیوی ابھی تک دودھ پلا رہی ہے میں نہیں چاہتا کہ وہ حاملہ ہو، (تو ایسی صورت میں عزل کر سکتا ہوں)؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ دانی کے بارے میں تقدیر میں جو فیصلہ ہو چکا ہے، وہ ہو کر رہے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 153]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1032
ترقیم الباني: 1333 ترقیم فقہی: -- 154
-" لو أن الماء الذي يكون منه الولد أهرقته على صخرة لأخرج الله عز وجل منها أو لخرج منها ولد، وليخلقن الله نفسا هو خالقها".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عزل کے بارے میں سوال کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مادہ منویہ سے بچہ پیدا ہونا ہو تو اگر تو اسے چٹان پر بھی بہا دے، اللہ تعالی اس سے بچہ پیدا کر دے گا۔ اللہ تعالی نے جس نفس کو پیدا کرنا ہے، اسے ضرور پیدا کرے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 154]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1333