🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

فرمودات نبویہ کا صحابہ کی طبیعت پر غالب ہونا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3114 ترقیم فقہی: -- 156
- (إن سَرَّك أنْ تفي بنذْركِ؛ فأعتقي مُحَرَّراً من هؤلاء. يعني: من بني العَنْبرِ).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے بنو تمیم کے حق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تین باتیں سنیں، اس کے بعد میں نے کبھی بھی بنو تمیم سے بغض نہیں رکھا۔ (ان کی تفصیل یہ ہے:) (۱) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے ایک غلام آزاد کرنے کی نذر مانی تھی، اتنے میں بنو عنبر کے کچھ لوگ قیدی بن گئے، جب انہیں لایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اپنی نظر پورا کرنا چاہتی ہو تو ان میں سے ایک غلام آزاد کر دو۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اولاد اسماعیل قرار دیا۔ (۲) ایک دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صدقہ کے اونٹ لائے گئے، ان کے حسن و جمال نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حیرت میں ڈال دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میری قوم کے اونٹ ہیں۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنی قوم قرار دیا۔ نیز فرمایا: (۳) وہ گھمسان کی جنگوں میں سخت لڑائی کرنے والے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 156]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3114

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں