🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

«يا أيها الذين آمنوا عليكم أنفسكم لايضركم من ضل إذا اهتديتم» کی تفسیر
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2560 ترقیم فقہی: -- 181
-" أين ذهبتم؟! إنما هي يا أيها الذين آمنوا لا يضركم من ضل - من الكفار - إذا اهتديتم".
سیدنا ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمارا ایک آدمی جنگ اوطاس میں قتل ہو گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ابو عامر! تو نے دیت کیوں نہیں لی؟ میں نے جواباً یہ آیت پڑھی: «يا أيها الذين آمنوا عليكم أنفسكم لا يضركم من ضل إذا اهتديتم» اے ایمان والو! اپنی فکر کرو، جب راہ راست پر چل رہے ہو تو جو شخص گمراہ ہے اس سے تمھارا کوئی نقصان نہیں (سورہ مائدہ: ۱۰۵) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے اور فرمایا: تم کہاں چلے گئے ہو؟ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ جب تم راہ راست پر آ جاؤ تو کفار لوگ تمہیں گمراہ نہ کرنے پائیں۔ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے اس کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا ابوعامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کوئی وجہ تھی جس کی بنا پر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رکا رہا۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا کہ تجھے کس چیز نے روکے رکھا ہے تو میں نے یہ آیت پڑھی: «يا أيها الذين آمنوا عليكم أنفسكم لا يضركم من ضل إذا اهتديتم» اے ایمان والو! اپنی فکر کرو، جب راہ راست پر چل رہے ہو تو جو شخص گمراہ ہے اس سے تمھارا کوئی نقصان نہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 181]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2560

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں