سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
مومن کی مثال، شہد کی مکھی اور کھجور کی طرح ہے
ترقیم الباني: 355 ترقیم فقہی: -- 263
-" مثل المؤمن مثل النحلة، لا تأكل إلا طيبا، ولا تضع إلا طيبا".
سیدنا ابورزین اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی مثال شہد کی مکھی کی طرح ہے، جو (زمین سے بطور خوراک) پاکیزہ چیزیں استعمال میں لاتی ہے اور پاکیزہ پھل دیتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 263]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 355
ترقیم الباني: 2285 ترقیم فقہی: -- 264
-" مثل المؤمن مثل النخلة، ما أخذت منها من شيء نفعك".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی مثال کھجور کے درخت کی ہے کہ اس کی ہر چیز فائدہ دیتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 264]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2285