🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اعمال صالح کی قلت و کثرت کا معیار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3502 ترقیم فقہی: -- 305
- (إنَّ أتقاكم وأعلمَكم باللهِ أنا).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صحابہ کو کوئی حکم دیتے تو ان اعمال کو سرانجام دینے کا حکم دیتے تھے، جن کی وہ طاقت رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم تو آپ کی طرح نہیں ہیں، (آپ کی صورت حال تو یہ ہے کہ) اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے پچھلے گناہ معاف کر دیے ہیں، (جبکہ ہم گنہگار ہیں تو اس لیے ہمیں زیادہ عمل کرنے چاہیں)۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اس مطالبے پر) ناراض ہو جاتے اور آپ کے چہرے سے ناراضگی کا پتہ چلتا تھا، پھر فرماتے: بے شک میں تم میں سے سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا اور اس کو جاننے والا ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 305]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3502

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں