🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

فتنوں سے نجات کیسے ممکن ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3165 ترقیم فقہی: -- 344
- (إنَّها ستكونُ فتنةٌ. فقالوا: كيف لنا يا رسول الله؟! أو كيف نصنعُ؟ قال: ترجعون إلى أمْرِكم الأوَّلِ) .
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جبکہ ہم فرش (یا چٹائی) پر بیٹھے ہوئے تھے: ”بیشک عنقریب فتنہ ہو گا۔“ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ چٹائی کی طرف لمبا کیا اور اس کو پکڑ لیا اور فرمایا: ”اس طرح کرنا۔“ پھر ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک عنقریب فتنہ ہو گا۔“ لیکن اکثر لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نہ سن سکے۔ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا: لوگو! تم سن نہیں رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا فرما رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: کیا فرمایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک عنقریب فتنہ ہو گا۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے کیا حکم ہے یا ہم اس وقت کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے پہلے معاملے کی طرف لوٹ آنا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 344]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3165

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں