سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
لوگوں کو خیر کی تعلیم دینے والے کی فضیلت
ترقیم الباني: 1852 ترقیم فقہی: -- 357
-" الخلق كلهم يصلون على معلم الخير حتى نينان البحر".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ساری کی ساری مخلوق (لوگوں کو) خیر و بھلائی کی تعلیم دینے والے کے لیے رحمت کی دعا کرتی ہے، حتی کہ سمندر کی مچھلیاں بھی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 357]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1852
ترقیم الباني: 3024 ترقیم فقہی: -- 358
- (مُعَلِّمُ الخَيْرِ يَسْتَغْفِرُ لهُ كُلُّ شيءٍ حتى الحيتانُ في البحارِ) .
سیدنا جابر رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سمندروں کی مچھلیوں سمیت ہر چیز خیر و بھلائی کی تعلیم دینے والے کے لیے بخشش طلب کرتی ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 358]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3024