سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
علم شرعی پر مبارکباد دینا
ترقیم الباني: 3410 ترقیم فقہی: -- 385
(ليهنك العلم أبا المنذر! والذي نفسي بيده؛ إن لها لسانا وشفتين تقدسان الملك عند ساق العرش. يعني: آية الكرسي) .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی کتاب میں کون سی آیت سب سے عظیم ہے؟“ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار سوال دہرایا۔ (بالآخر) سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے کہا: آیۃ الکرسی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوالمنذر! یہ علم تجھے مبارک ہو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس آیت کہ ایک زبان اور دو ہونٹ ہیں، یہ عرش کے پائے کے پاس اس کی تقدیس بیان کرتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 385]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3410