سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
نامکمل وضو باعث ہلاکت ہے
ترقیم الباني: 872 ترقیم فقہی: -- 405
-" أتموا الوضوء، ويل للأعقاب من النار".
سیدنا خالد بن ولید، یزید بن ابی سفیان، شرجیل بن حسنہ اور عمر بن عاص رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”وضو کو مکمل کیا کرو، (وضو میں خشک رہ جانے والی) ایڑھیوں کے لیے آگ سے ہلاکت ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 405]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 872
ترقیم الباني: 3489 ترقیم فقہی: -- 406
ـ (لَتَنهكُنَّ الأصابعَ بالطَّهور؛ أو لَتَنْهَكَنَّها النّارُ) .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم طہارت والے پانی کے ساتھ انگلیوں کو مبالغہ کے ساتھ دھوؤ گے، (وگرنہ) آگ ان کو خوب جلائے گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 406]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3489