سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
پتھروں سے استنجا کرنے کے احکام
ترقیم الباني: 3316 ترقیم فقہی: -- 443
- (إذا تغوّط أحدكم؛ فليمسح ثلاث مرّات، (وفي رواية) : فليتمسَّح بثلاثة أحجار) .
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی آدمی قضائے حاجت کرے تو تین دفعہ (اور ایک روایت کے مطابق) تین پتھروں سے استنجا کرے۔“ یہ حدیث سیدنا جابر، سیدنا سائب بن خلاّد اور سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 443]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3316
ترقیم الباني: 2312 ترقیم فقہی: -- 444
-" من استجمر فليستجمر ثلاثا".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو پتھروں سے استنجا کرے، وہ تین دفعہ پتھر استعمال کرے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 444]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2312
ترقیم الباني: 1305 ترقیم فقہی: -- 445
-" إذا توضأت فانتثر وإذا استجمرت فأوتر".
سیدنا سلمہ بن قیس اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو وضو کرے تو ناک جھاڑا کر اور جب پتھروں سے استنجا کرے، تو طاق (پتھر) استعمال کر۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 445]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1305
ترقیم الباني: 1295 ترقیم فقہی: -- 446
-" إذا استجمر أحدكم فليستجمر وترا وإذا استنثر فليستنثر وترا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی پتھروں سے استنجا کرے تو وہ طاق پتھر استعمال کرے اور جب وہ ناک جھاڑے تو بھی (تعداد میں) طاق جھاڑے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 446]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1295