سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
قضائے حاجت کے دوران کعبہ کی طرف منہ اور پیٹھ نہ کرنا اور اس کی پابندی کا ثواب
ترقیم الباني: 1301 ترقیم فقہی: -- 441
-" إذا جلس أحدكم على حاجته فلا يستقبل القبلة ولا يستدبرها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی آدمی قضائے حاجت کے لیے بیٹھے تو وہ قبلے کی طرف منہ کرے نہ پیٹھ۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 441]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1301
ترقیم الباني: 1098 ترقیم فقہی: -- 442
-" من لم يستقبل القبلة ولم يستدبرها في الغائط كتب له حسنة ومحي عنه سيئة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قضائے حاجت کرتے وقت قبلہ کی طرف رخ کیا نہ پیٹھ، اس کے لیے ایک نیکی لکھی جائے گی اور ایک برائی مٹا دی جائے گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 442]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1098