سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
دوران جماعت صف بندی کی اہمیت
ترقیم الباني: 31 ترقیم فقہی: -- 569
-" أقيموا صفوفكم وتراصوا، فإني أراكم من وراء ظهري".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اپنی صفوں کو سیدھا کرو اور مل کر کھڑے ہو جاؤ، میں تم کو اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 569]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 31
ترقیم الباني: 32 ترقیم فقہی: -- 570
-" أقيموا صفوفكم ثلاثا، والله لتقيمن صفوفكم أو ليخالفن بين قلوبكم".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور تین دفعہ فرمایا: ”اپنی صفوں کو سیدھا کرو۔ اللہ کی قسم! تم لوگ ضرور ضرور اپنی صفوں کو سیدھا کرو، یا پھر اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں مخالف ڈال دے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 570]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 32
ترقیم الباني: 3955 ترقیم فقہی: -- 571
- (أتمّوا الصفوف (وفي رواية: استوُوا، استوُوا) [وتراصُّوا] ؛ فإني أراكم خلفَ ظهري [كما أراكم من بين يديَّ]).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”صفوں کو مکمل کرو (اور ایک روایت میں ہے: سیدھے ہو جاؤ، سیدھے ہو جاؤ) اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑے ہوا کرو، میں تمہیں اپنی پیٹھ پیچھے سے ایسے ہی دیکھتا ہوں جیسے سامنے سے دیکھتا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 571]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3955
ترقیم الباني: 3994 ترقیم فقہی: -- 572
- (أقيمُوا الصفَّ في الصّلاةِ؛ فإن إقامةِّ الصفِّ من حُسنِ الصّلاة).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز میں صفوں کو سیدھا کیا کرو، بلاشبہ صفوں کو سیدھا کرنا نماز کا حسن ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 572]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3994
ترقیم الباني: 2532 ترقیم فقہی: -- 573
-" إن الله وملائكته يصلون على الذين يصلون الصفوف، ومن سد فرجة رفعه الله بها درجة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے صفیں ملانے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں اور جو (صف) کے خلا کو پر کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کا درجہ بلند کر دیتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 573]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2532
ترقیم الباني: 1892 ترقیم فقہی: -- 574
-" من سد فرجة بنى الله له بيتا في الجنة ورفعه بها درجة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے (صف کے) شگاف کو پر کیا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا اور ایک درجہ بلند کر دے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 574]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1892
ترقیم الباني: 1757 ترقیم فقہی: -- 575
-" إياي والفرج، يعني في الصلاة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز دوران صفوں میں خلل سے بچو۔“ یعنی دور دور کھڑے نہ ہوا کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 575]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1757
ترقیم الباني: 743 ترقیم فقہی: -- 576
-" أقيموا الصفوف، فإنما تصفون كصفوف الملائكة حاذوا بين المناكب وسدوا الخلل ولا تذروا فرجات الشيطان، ومن وصل صفا وصله الله".
سیدنا ابوشجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صفوں کو سیدھا کرو، تم نے تو فرشتوں کی صفوں کی طرح صفیں بنانی ہیں، مونڈھوں کو برابر (ایک لائن میں) رکھو، صف کے شگافوں کو پر کرو اور شیطان کے لیے کوئی خلا نہ چھوڑو، جس نے صف کو ملایا، اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت کے ساتھ) ملائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 576]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 743
ترقیم الباني: 2533 ترقیم فقہی: -- 577
-" خياركم ألينكم مناكب في الصلاة، وما من خطوة أعظم أجرا من خطوة مشاها رجل إلى فرجة في الصف فسدها".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہتر لوگ وہ ہیں جو نماز میں (صفوں میں مل کر کھڑے ہونے کے معاملے میں) نرم کندھوں والے ہیں۔ اس قدم سے زیادہ کسی قدم پر اجر نہیں جو صف کے شگاف کو پر کرنے کے لیے اٹھایا جاتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 577]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2533