سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
عورتوں کا گھر میں نماز پڑھنا افضل ہے
ترقیم الباني: 1396 ترقیم فقہی: -- 670
-" خير مساجد النساء بيوتهن".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کی بہترین مساجد ان کے گھر ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 670]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1396
ترقیم الباني: 2142 ترقیم فقہی: -- 671
-" لأن تصلي المرأة في بيتها خير لها من أن تصلي في حجرتها، ولأن تصلي في حجرتها خير لها من أن تصلي في الدار ولأن تصلي في الدار خير لها من أن تصلي في المسجد".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کا (اپنی مخصوص) اقامت گاہ میں نماز پڑھنا (عام) کمرے میں پڑھنے سے بہتر ہے اور عام کمرے میں نماز پڑھنا گھر کے صحن میں پڑھنے سے بہتر ہے اور گھر کےصحن میں نماز پڑھنا مسجد میں پڑھنے سے بہتر ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 671]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2142