سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
عورتوں کا مسجد میں آنا اور اس کے آداب
ترقیم الباني: 1094 ترقیم فقہی: -- 672
-" إذا خرجت إحداكن إلى المسجد فلا تقربن طيبا".
سیدہ زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ”جب تم میں سے کوئی عورت مسجد کی طرف جائے تو خوشبو ہرگز نہ لگائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 672]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1094
ترقیم الباني: 1031 ترقیم فقہی: -- 673
-" إذا خرجت المرأة إلى المسجد فلتغتسل من الطيب كما تغتسل من الجنابة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب عورت مسجد کی طرف جائے تو خوشبو (کا اثر ختم کرنے کے لئے) جنابت کے غسل کی طرح نہائے۔ “ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 673]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1031
ترقیم الباني: 3605 ترقیم فقہی: -- 674
- (أيّما امرأة أصابت بخوراً؛ فلا تشهد معنا العشاء الآخرة).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جو عورت (خوشبو والی) دھونی لگائے وہ ہمارے ساتھ نماز عشا پڑھنے کے لئے نہ آئے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 674]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3605