سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
وصال کرنا منع ہے
ترقیم الباني: 2894 ترقیم فقہی: -- 881
-" لا وصال في الصيام".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزے میں وصال نہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 881]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2894
ترقیم الباني: 3604 ترقیم فقہی: -- 882
- (إيّاكم والوصال- مرتين-، قيل: إنك تواصل؟! قال: إنّي أبيت يُطعمُني ربّي وبسقيني؛ فاكلَفُوا من العمل ما تطيقون) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ فرمایا: ”وصال سے بچو۔“ کہا گیا: آپ خود تو وصال کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(میری حالت تو ہے کہ) میں رات گزارتا ہوں اور میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے، بس تم لوگ اپنی استطاعت کی مطابق اعمال کی تکلیف اٹھاؤ۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 882]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3604