سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
روزے دار کا بیوی کے ساتھ لیٹنا
ترقیم الباني: 221 ترقیم فقہی: -- 879
-" كان يباشر وهو صائم، ثم يجعل بينه وبينها ثوبا. يعني الفرج".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں (ان کے ساتھ) لیٹ جاتے تھے اور اپنے اور اس کی (شرمگاہ) کے مابین کپڑے کی آڑ رکھ لیتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 879]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 221
ترقیم الباني: 220 ترقیم فقہی: -- 880
-" كان يقبل وهو صائم، ويباشر وهو صائم، وكان أملككم لإربه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں (اپنی بیویوں کا) بوسہ بھی لے لیتے تھے اور ان کے ساتھ لیٹ بھی جایا کرتے تھے، لیکن وہ اپنی خواہش پر سب سے زیادہ قابو رکھنے والے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 880]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 220