سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
صدقہ فطر
ترقیم الباني: 1177 ترقیم فقہی: -- 916
-" أدوا صاعا من بر أو قمح بين اثنين أو صاعا من تمر أو صاعا من شعير عن كل حر وعبد وصغير وكبير".
عبداللہ بن ثعلبہ بن صغیر یا ثعلبہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر آزاد اور غلام اور چھوٹے بڑے کی طرف سے ایک صاع گندم (جو دو آدمیوں کی طرف سے ادا کیا جائے گا) کا، یا ایک صاع کھجور کا یا ایک صاع جو کا (بطور صدقہ فطر) ادا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 916]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1177
ترقیم الباني: 1179 ترقیم فقہی: -- 917
-" أدوا صاعا من طعام".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانے کا ایک صاع ادا کیا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 917]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1179