سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
مال کا سوال کرنے سے گریز کرنے کی نصیحت
ترقیم الباني: 2198 ترقیم فقہی: -- 1160
-" ليستغن أحدكم عن الناس ولو بقضيب من سواك".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر کوئی لوگوں سے غنی (اور بے نیاز) ہو جائے، اگرچہ مسواک کی شاخ کے ساتھ۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1160]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2198
ترقیم الباني: 2787 ترقیم فقہی: -- 1161
-" من أصابته فاقة فأنزلها بالناس لم تسد فاقته، ومن أنزلها بالله، أوشك الله له بالغنى، إما بموت عاجل أو غنى عاجل".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ فاقہ میں مبتلا ہوا (اور اسے پورا کرنے کے لیے) اسے لوگوں کے سامنے پیش کیا، تو اس کا فاقہ پورا نہیں ہو گا اور جس نے اپنی فقیری کو اللہ تعالیٰ پر پیش کیا، تو قریب ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اس کو غنی عطا کر دے: جلدی موت کی صورت میں یا جلدی امیری کی صورت میں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1161]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2787