🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

زنا کی حد
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3460 ترقیم فقہی: -- 1201
ـ (لو ستَرْتَه بثوبِكَ؛ كان خيراً لكَ. قاله لهزّال) .
نعیم بن ہزال اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور چار مرتبہ (‏‏‏‏زنا کا ارتکاب کرنے کا) اقرار کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا اور ہزال سے کہا: اگر تو اسے اپنے کپڑے سے ڈھانپ لیتا تو تیرے لیے بہتر ہوتا۔ یہ حدیث محمد بن منکدر اور سعید بن مسیب سے مرسلاً مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1201]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3460

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2913 ترقیم فقہی: -- 1202
-" الشيخ والشيخة إذا زنيا فارجموهما البتة".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب شادی شدہ مرد اور عورت زنا کریں تو انہیں بہر صورت سنگسار کر دو۔ یہ حدیث سیدنا عمر، سیدنا زید بن ثابت، سیدنا ابی بن کعب اور ابوامامہ بن سہل کی خالہ سیدہ عجما رضی اللہ عنہا سے مروی ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اندیشہ ہے کہ طویل زمانہ بیت جانے کے بعد کہنے والا کہے گا کہ ہمیں تو اللہ تعالیٰ کی کتاب میں سنگسار کرنے کا حکم نہیں ملا اور اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے عائد کردہ فریضے کو ترک کر کے گمراہ ہو جائیں گے۔ آگاہ ہو جاؤ! شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنا حق ہے، جب گواہ گواہی دے دیں یا عورت کا حمل واضح ہو جائے یا مجرم خود اعتراف کر لے۔ میں نے (‏‏‏‏یہ آیت) خود پڑھی تھی: «الشيخ والشيخة . . . .» ‏‏‏‏ الخ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہم نے سنگسار کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1202]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2913

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1808 ترقیم فقہی: -- 1203
-" الثيبان يجلدان ويرجمان، والبكران يجلدان وينفيان".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شادی شدہ زانیوں کو (‏‏‏‏پہلے سو) کوڑے لگائیں جائیں گے، پھر سنگسار کیا جائے گا اور کنوارے زانیوں کو (‏‏‏‏سو) کوڑے لگائے جائیں گے اور (‏‏‏‏ایک سال کے لیے) جلا وطن کیا جائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1203]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1808

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں