سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کے الفاظ
ترقیم الباني: 2090 ترقیم فقہی: -- 1280
-" كانت أكثر أيمان رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا ومصرف القلوب".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ تر یہ قسم ہوتی تھی: ” «لا و مصرف القلوب» نہیں، اور دلوں کو پھیرنے والے کی قسم۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1280]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2090
ترقیم الباني: 2069 ترقیم فقہی: -- 1281
-" كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا حلف قال: والذي نفس محمد بيده".
سیدنا رفاعہ بن عرابہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یوں قسم اٹھاتے تھے: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1281]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2069