سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
غیر اللہ کی قسم اٹھانا منع ہے
ترقیم الباني: 2042 ترقیم فقہی: -- 1412
-" كل يمين يحلف بها دون الله شرك".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی قسم اٹھانا شرک ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والنذور والكفارات/حدیث: 1412]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2042
ترقیم الباني: 94 ترقیم فقہی: -- 1413
-" من حلف بالأمانة فليس منا".
ابن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے امانت کی قسم اٹھائی وہ ہم میں سے نہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والنذور والكفارات/حدیث: 1413]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 94
ترقیم الباني: 1119 ترقیم فقہی: -- 1414
-" احلفوا بالله وبروا واصدقوا، فإن الله يكره أن يحلف إلا به".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم اٹھایا کرو، اسے پورا کیا کرو اور سچ بولا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ غیر کی قسم اٹھانے کو ناپسند کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والنذور والكفارات/حدیث: 1414]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1119
ترقیم الباني: 136 ترقیم فقہی: -- 1415
-" قولوا: ما شاء الله ثم شئت، وقولوا: ورب الكعبة".
جہینہ قبیلے کی خاتون سیدہ قتیلہ بنت صیفی رضی اللہ عنہما کہتی ہیں: ایک یہودی عالم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: تم لوگ شرک کرتے ہو، تم کہتے ہو: (وہ ہوتا ہے) جو اللہ چاہے اور تم چاہو۔ نیز تم یہ بھی کہتے ہو: کعبہ کی قسم۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہا کرو: (وہ ہوتا ہے) جو اللہ چاہے اور پھر تم چاہو اور قسم اٹھاتے وقت کہا کرو: رب کعبہ کی قسم۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والنذور والكفارات/حدیث: 1415]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 136