سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
ممنوعہ نام
ترقیم الباني: 3271 ترقیم فقہی: -- 1481
- (إن عشتُ- إن شاء اللهُ- زجرتُ أن يُسمَّى: بركة، ونافعاً، وأفلح، فلا أدري قال: أفلح أولا، فقُبضَ النبي - صلى الله عليه وسلم - ولم يزجُر عن ذلك).
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے رویت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا اور میں زندہ رہا تو ان ناموں سے روک دوں گا: برکت، نافع اور افلح۔“ مجھے یہ علم نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”افلح“ کہا تھا یا نہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتقال فرما گئے اور ان ناموں سے منع نہیں کیا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1481]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3271
ترقیم الباني: 1040 ترقیم فقہی: -- 1482
-" خير الأسماء عبد الله وعبد الرحمن وأصدق الأسماء همام وحارث وشر الأسماء حرب ومرة".
سیدنا عبدالوہاب بن بخت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عبداللہ اور عبدالرحمن سب سے بہترین اور حمام اور حارث سب سے سچے نام ہیں، جبکہ بدترین نام حرب اور مرہ ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1482]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1040