سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
ابتدائے رات کے وقت بچوں کی حفاظت کرنا
ترقیم الباني: 905 ترقیم فقہی: -- 1490
-" احبسوا صبيانكم حتى تذهب فوعة العشاء، فإنها ساعة تخترق فيها الشياطين".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(رات شروع ہوتے ہی) اپنے بچوں کو پابند کر لیا کرو، یہاں تک کہ رات کی ابتدائی تاریکی کا وقت گزر جائے، کیونکہ اس گھڑی میں شیطان منتشر ہوتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1490]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 905
ترقیم الباني: 1366 ترقیم فقہی: -- 1491
-" إذا غربت الشمس فكفوا صبيانكم، فإنها ساعة ينتشر فيها الشياطين".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سورج غروب ہو جائے تو بچوں کو (اپنے پاس) پابند کر لیا کرو، کیونکہ اس وقت شیطان منتشر ہو رہے ہوتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1491]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1366