سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
عورتوں کا عیدگاہ میں جانا
ترقیم الباني: 600 ترقیم فقہی: -- 1538
-" أخرجوا العواتق وذوات الخدور، فليشهدن العيد ودعوة المسلمين وليعتزل الحيض مصلى المسلمين".
سیدہ حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: ہم نے سیدہ ام عطیہ رضی الله عنہا سے سوال کیا: کیا تو نے یہ بات رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، میرے باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں۔ وہ جب بھی حدیث بیان کرتیں تو کہتی تھیں میرے باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں۔ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جواں عمر اور پردہ نشیں عورتوں کو نکالو، انہیں چاہئے کہ وہ عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں اور حائضہ عورتیں مسلمان کی جائے نماز سے علیحدہ ہو کر بیٹھیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1538]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 600
ترقیم الباني: 2408 ترقیم فقہی: -- 1539
-" وجب الخروج على كل ذات نطاق. يعني في العيدين".
سیدنا عبدللہ بن رواحہ انصاری رضی الله عنہ کی بہن سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(عیدین کے لیے) ہر اس عورت پر نکلنا فرض ہے، جو کمربند باندھتی ہو یعنی بالغ ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1539]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2408
ترقیم الباني: 2115 ترقیم فقہی: -- 1540
-" كان يأمر بناته ونسائه أن يخرجن في العيدين".
سیدنا عبدللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیٹیوں اور بیویوں کو حکم دیتے کہ وہ عیدین کے لیے نکلا کریں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1540]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2115