سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
سینگی لگوانا
ترقیم الباني: 1054 ترقیم فقہی: -- 1613
-" خير ما تداويتم به الحجامة والقسط البحري، ولا تعذبوا صبيانكم بالغمز".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین چیز جس سے تم علاج کرتے ہو، وہ سینگی لگوانا اور قسط بحری ہیں۔ اپنے بچوں کو چوکا دے کر تکلیف نہ دیا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1613]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1054
ترقیم الباني: 1847 ترقیم فقہی: -- 1614
-" خير يوم تحتجمون فيه سبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين، وما مررت بملأ من الملائكة ليلة أسري بي إلا قالوا: عليك بالحجامة يا محمد!".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین دن جس میں تمہیں سینگی لگوانی چاہیے، وہ (چاند کا) سترھواں، انیسواں اور اکیسواں دن ہے۔ میں معراج والی رات فرشتوں کے جس گروہ کے پاس سے بھی گزرا، اس نے یہی کہا: اے محمد! سینگی لگوانے کا اہتمام ضرور کرنا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1614]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1847