Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

علاج کرانا مسنون عمل ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2873 ترقیم فقہی: -- 1615
-" ألا تدعو له طبيبا".
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بیمار کی تیمارداری کے لیے تشریف لے گئے اور فرمایا: تم اس کے لیے کوئی ڈاکٹر کیوں نہیں بلواتے؟ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ بھی ہم کو یہ حکم دے رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی نے جو بیماری اتاری ہے، اس کی دوا بھی نازل کی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1615]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2873

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 518 ترقیم فقہی: -- 1616
-" إن الله عز وجل لم ينزل داء إلا أنزل له شفاء إلا الهرم، فعليكم بألبان البقر، فإنها ترم من كل الشجر".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی نے بڑھاپے کے علاوہ ہر بیماری کا علاج نازل کیا ہے۔ گائیوں کا دودھ لازمی طور پر استعمال کیا کرو، کیونکہ یہ ہر قسم کا درخت چرتی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1616]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 518

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 451 ترقیم فقہی: -- 1617
-" ما أنزل الله داء، إلا قد أنزل له شفاء، علمه من علمه، وجهله من جهله".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی نے جو بیماری نازل کی اس کی دوا بھی اتاری، کسی کو اس کا علم ہو گیا اور کسی کو نہ ہو سکا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1617]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 451

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1650 ترقیم فقہی: -- 1618
-" إن الله لم ينزل داء أو لم يخلق داء إلا أنزل أو خلق له دواء، علمه من علمه وجهله من جهله إلا السام، قالوا: يا رسول الله وما السام؟ قال: الموت".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے جو بیماری نازل کی، اس کی دوا بھی پیدا کی، بعض کو اس کا علم ہو گیا اور بعض کو نہ ہو سکا، ماسوائے «سام» کے۔ انہوں نے کہا: «سام» کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: موت ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1618]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1650

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1633 ترقیم فقہی: -- 1619
-" إن الله خلق الداء والدواء، فتداووا، ولا تتداووا بحرام".
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے بیماری اور اس کی شفا دونوں چیزیں نازل کی ہیں، اس لیے تم علاج کیا کرو، لیکن حرام چیز کو بطور دوا استعمال نہ کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1619]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1633

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 517 ترقیم فقہی: -- 1620
-" سبحان الله! وهل أنزل الله من داء في الأرض إلا جعل له شفاء".
ایک انصاری صحابی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک زخمی کی تیمارداری کرنے کے لیے تشریف لے گئے اور فرمایا: اس کے لیے فلاں قبیلے کا طبیب بلاؤ۔ انہوں نے اسے بلایا، وہ آ گیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! کیا دوا بھی کفایت کرتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ نے زمین میں جو بیماری نازل کی ہے، اس سے شفا حاصل کرنے کے لیے (دوا بھی) نازل کی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1620]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 517

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں