🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

میت کو دیکھ کر کھڑا ہونے کی وجوہات اور اس کا حکم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2017 ترقیم فقہی: -- 1659
-" قوموا! فإن للموت فزعا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور فرمایا: کھڑے ہو جاؤ! کیونکہ موت میں گھبراہٹ پائی جاتی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1659]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2017

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2852 ترقیم فقہی: -- 1660
-" إن للموت فزعا".
علا بن عبدالرحمن اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک جنازے میں شریک ہوئے، مروان نے نماز جنازہ پڑھائی اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور مروان قبرستان میں جا کر بیٹھ گئے۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ آئے اور مروان سے کہا: مجھے اپنا ہاتھ دکھاؤ۔ انہوں نے اپنا ہاتھ انہیں تھما دیا۔ انھوں نے اسے کہا: کھڑے ہو جاؤ۔ وہ کھڑا ہو گیا۔ پھر مروان نے ابوسعید سے کہا: آپ نے مجھے کیوں کھڑا کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنازہ دیکھتے تو اس کے گزر جانے تک کھڑے ہو جاتے اور فرماتے: موت گھبرا دینے والی ہے۔ مروان نے (تصدیق کے لیے) کہا: اے ابوہریرہ! کیا ابوسعید سچ کہہ رہا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ مروان نے کہا: تو آپ نے مجھے یہ حدیث بیان کیوں نہ کی؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: آپ حاکم ہیں، آپ بیٹھ گئے اور آپ کو دیکھ کر میں بھی بیٹھ گیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1660]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2852

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3349 ترقیم فقہی: -- 1661
- (آذانِي ريحُها فقمتُ. يعني: جنازة يهوديّ) .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس جنازے کے لیے کھڑے ہوئے تھے وہ یہودی کا جنازہ تھا اور فرمایا تھا: اس کی بدبو نے مجھے تکلیف دی، اس لیے میں کھڑا ہو گیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1661]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3349

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں