المرض والجنائز والقبور بیماری، نماز جنازہ، قبرستان बीमारी, नमाज़ जनाज़ा और क़ब्रस्तान آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کی مشروعیت “ आप ﷺ की क़ब्र पर जाने का नियम ”
عاصم بن حمید سکونی سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو (یمن کی طرف) بھیجا تو وصیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ نکلے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سوار تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی سواری کے ساتھ چل رہے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: ”معاذ! شاید اس سال کے بعد تو مجھ سے ملاقات نہ کر سکے، لیکن ممکن ہے کہ تو میری مسجد یا میری قبر کے پاس سے گزرے۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی کی وجہ سے گھبرا گئے اور رونا شروع کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاذ! نہ روؤ، بیشک رونا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔“
|